شازیہ مری

ڈیٹا کی بنیاد پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے ڈیٹا کی بنیاد پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، ورلڈ بینک وفد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جاری پروگراموں پر اظہار اطمینان بھی کیا۔ اس موقع پر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے لوگوں کو اپیل کا موقع دینا ان کا بنیادی حق ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کا بہترین سماجی تحفظ پروگرام ہے، ڈیٹا کی بنیاد پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو عالمی اداروں کے تکنیکی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے معاشی حالات کے تناظر میں غریب افراد کو سرکاری امداد کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے