دھماکہ

موٹرسائیکل پر بارودی مواد لے جانے کے دوران دھماکہ، دو دہشت گرد ہلاک

پشاور (پاک صحافت) پشاور کے علاقے بورڈ بازار کے قریب موٹرسائیکل میں دھماکے سے 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ بورڈ بازار میں دہشت گردی کی کوشش ناکام ہوگئی، مبینہ دہشت گرد خود اپنے گھناؤنے منصوبے کا شکار بن گئے۔ دہشت گرد بارودی مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا، ایک ملزم موقعے پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا اسپتال میں دم توڑ گیا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والا تیسرا ملزم خیبرٹیچنگ اسپتال میں زیرعلاج ہے، ملزم سے تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق بورڈ بازار ناصر باغ روڈ کی مرکزی شاہرہ پر موٹر سائیکل پر بارودی مواد سے دھماکا ہوا، دھماکے کی نوعیت اور بارودی مقدار کے حوالے سے تفتیش ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے