حسن نصر اللہ

لبنان کو بحران سے بچانے والے ایرانی آئل ٹینکر کے استقبال کے لیے امڑا ہجوم ، سید نصر اللہ کی عوام سے مودبانہ اپیل

بیروت {پاک صحافت} لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے لبنان میں ایندھن سے لدے ایرانی آئل ٹینکروں کی آمد پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

المنار ٹی وی کے مطابق بدھ کی شام سید حسن نصر اللہ کا بیان منظر عام پر آیا ہے۔

انہوں نے اس بیان میں کہا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ بعلبک اور الحرمل کے لوگ جمعرات کو ایرانی آئل ٹینکروں کے استقبال کے لیے جمع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں مذکورہ علاقوں میں حزب اللہ کے ذمہ داروں اور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے ہجوم کے طور پر جمع نہ ہوں اور ایندھن کی منتقلی کے عمل کو آسان بنائیں۔

سید حسن نصر اللہ نے پیر کے روز اپنی تقریر میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات سے لدا پہلا جہاز رواں ہفتے شام کی بنیاس بندرگاہ پر پہنچ چکا ہے اور ایندھن کی ترسیل کا عمل جمعرات سے شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مصری تجزیہ نگار

ایران جنگ نہیں چاہتا، اس نے ڈیٹرنس پیدا کیا۔ مصری تجزیہ کار

(پاک صحافت) ایک مصری تجزیہ نگار نے اسرائیلی حکومت کے خلاف ایران کی تعزیری کارروائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے