شیری رحمان

سابق حکومت کے آمرانہ قوانین میں ترامیم کرنا ہماری آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی عوام دشمن حکومت کے آمرانہ قوانین میں ترامیم کرنا ہماری آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ تمام غیرجمہوری و غیر انسانی قوانین میں ترمیم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے بلڈوز کیے قوانین میں ترامیم اتحادی حکومت کا مشترکہ ایجنڈا ہے، نیب قوانین میں ترامیم پر پی ٹی آئی کے الزامات بلاجواز اور مضحکہ خیز ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما کبھی جہاد کا اعلان کرتے کبھی مذاکرات کا کہتے ہیں، پونے 4 سال پی ٹی آئی حکومت نے نیب کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں کو گرفتار کرکے کئی دن کورٹ میں پیش نہیں کیا جاتا تھا، نئے قوانین میں نیب گرفتار شدگان کو 24 گھنٹوں میں کورٹ میں پیش کرنے کا پابند ہوگا۔ پی ٹی آئی حکومت میں مخالفین کو بغیر انکوائری کئی ماہ قید میں رکھا جاتا تھا، ترامیم کے بعد اب نیب 6 ماہ کے اندر انکوائری کا آغاز کرنے کا پابند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فیٹف قوانین کی آڑ میں پی ٹی آئی حکومت نے مخالفین کو نشانہ بنانے کیلئے قوانین بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے