آصف زرداری

آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات

لاہور (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد کی صورت حال پر گفتگو ہوئی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کی آج چوہدری شجاعت سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے