شیخ رشید

نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں شیخ رشید کو بھی طلب کرلیا

راولپنڈی (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو  (نیب) نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو  طلب کرلیا۔ نیب نے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس کے سلسلے میں شیخ رشید کو 24 مئی کو طلب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا جس میں سابق وفاقی وزیر کو  24 مئی دن ساڑھے 12 بجے پیش ہونے کا حکم  دیا گیا ہے۔ نیب  نے شیخ رشید کوکیس سے متعلق دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 18 مئی کو طلب کیا ہے، انہیں نیشنل کرائم ایجنسی کے 190ملین پاؤنڈ اسیکنڈل میں طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق معاون احتساب شہزاد اکبر کو 22 مئی کے دن طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے