مناسکِ حج کا آغاز، عازمینِ حج آج نماز ظہر سے پہلے مِنیٰ پہنچیں گے

(پاک صحافت) مناسکِ حج کا آغاز آج سے ہوگا، عازمینِ حج آج نماز ظہر سے پہلے مِنیٰ پہنچیں گے۔ مِنیٰ میں عازمین کے لیے خیموں کی بستی بسا دی گئی ہے، عازمین پیر کی رات مِنیٰ میں ہی قیام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد عازمین حج مِنیٰ سے میدان عرفات روانہ ہوں گے، حج کا رکن اعظم ’’وقوف عرفہ‘‘ منگل کو ادا کیا جائے گا۔  خیال  رہے کہ اس سال دنیا بھر سے 16 لاکھ سے زائد عازمین فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کے عہدیدار نے پیش گوئی کی کہ معاملات منصوبہ بندی کے مطابق رہے تو رواں سال ہم تاریخ کے سب سے بڑے حج کی ادائیگی دیکھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ عازمین کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے