اسحاق خاکوانی

عمران خان نے جہانگیر ترین کو نااہل کروانے کیلئے سازش کی، اسحاق خاکوانی

لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سینیئر رہنما اسحاق خان خاکوانی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر جہانگیر ترین کو نااہل کروانے کیلئے سازش کرنے کا الزام عائد کردیا۔ ان کہا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوجہانگیر ترین کی نااہلی پر اپنے سازشی کردار پر جواب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سینیئر رہنما اسحاق خان خاکوانی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کی نااہلی کی سازش کی اور یہ کام سابق چیف جسٹس کی سازباز سے کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بحث نہیں ہوتی کہ کیسے چیئرمین پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کی نااہلی کی سازش کی؟

واضح رہے کہ اسحاق خاکوانی نے مزید کہا کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی انکار کر سکتے ہیں کہ یہ کام سابق چیف جسٹس کی ساز باز سے نہیں کیا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر 15 دسمبر 2017 کو فیصلہ سناتے ہوئے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو اہل جب کہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیدیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے