ملیحہ لودھی

ملیحہ لودھی کا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر سلامتی کونسل کو خط لکھنے کا مشورہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق سفیر ملیحہ لودھی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری سلامتی کونسل کو خط لکھنے کا مشورہ دے دیا۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اٹھائیں، سلامتی کونسل کو بتایا جائے کہ ان کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی کشمیر کی قانونی حیثیت پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے فرق نہیں پڑتا، بھارتی سپریم کورٹ جو مرضی کرے کشمیری عوام تیار نہیں تو بات آگے نہیں جائے گی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے سے بھارت نے کوشش کی 4 سال پہلے کے فیصلے کو قانونی شکل دی جائے، ہمیں چاہیے انٹرنیشنل کمیونٹی کی اس معاملے پر توجہ دلائیں، ہمیں بین الاقوامی مہم کو دوبارہ چلانا چاہیے، مختلف انٹرنیشنل فورمز پر اس معاملے پر آواز اٹھانی چاہیے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب بین الاقوامی ماہر قانون احسان احمد نے کہا کہ بھارتی عدالت نے آئین کی غلط تشریح کی، کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق یقین دہانیوں سے انحراف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کیس اور مضبوط ہو گیا۔ یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا حکم برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے