کورونا وائرس

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 118 افراد جاں بحق، 5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلا م آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی حملوں میں تیزی آگئی، کورونا کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید  118 افراد جاں بحق ہوگئے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نئی نئی اموات کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 882 تک جا پہنچی ہے۔  این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک بھر میں کورونا کے 64685 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5395 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 39818 تک جا پہنچی ہے، تاہم ملک میں  فعال کیسز کی تعداد 77294 ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.3 رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4740 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 46652 ہو گئی ہے۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 68066 ہے اور اب تک 625 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ جبکہ علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5153 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ  سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 270310 ہوگئی ہے جب کہ 4533 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 285441 ہے اور 7209 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20580 اور ہلاکتیں 221 ہو چکی ہیں۔ پورٹل کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 102290 اور 2761 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 14978 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 420 افراد انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے