آصف زرداری

آصف زرداری کے خلاف ریفرنسز کی سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کیس سمیت تین ریفرنسز کی سماعت بغیر کاروائی کے ہی ملتوی کر دی گئی۔  ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی، میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے 21 اپریل تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے تین ریفرنسز ٹھٹھہ واٹر سپلائی، میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز کی سماعت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے خدشے کے پیش نظر پولیس وین جیل سے حوالات نا لائی  گئی جس کے باعث جیل میں قید انڈر ٹرائل ملزمان حسین لوائی اور طحہٰ رضا سمیت دیگر کو عدالت میں پیش نا کیا جا سکا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے کہا کہ جیل حکام کو خط آیا ہوا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر آج ملزمان کو پیش نہیں کیا جا سکتا۔ یاد رہے کہ آصف زرداری، فریال تالپور اور عبدالغنی مجید نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں جمع کروائیں جنہیں عدالت نے منظور کر لیا۔ کیس کی مزید سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے