عطا تارڑ

بابر اعظم کو اپنی گیم کا مظاہرہ کرنے کیلئے بھارت جانا چاہئے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو اپنی گیم کا مظاہرہ کرنے کیلئے بھارت جانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے پاکستانی ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست اور کھیل مختلف چیزیں ہیں، کھیل اور سیاست کو ملانے سے چیئرمین تحریک انصاف کو سیاست میں آنے کا موقع ملا اور انہوں نے ملک میں تباہی پھیلا دی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ بابر اعظم ، ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی ہے، انہیں اپنی گیم کا مظاہرہ کرنے کیلئے بھارت جانا چاہئے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے یا نہ جانے سے متعلق فیصلے کیلئے ایک ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جس کا سربراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے