جنرل عاصم منیر

ملک میں عام انتخابات مارچ سے پہلے ہوں گے۔ آرمی چیف

اسلام آباد (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات مارچ سے پہلے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے متعلق امریکہ کے دورے پر موجود پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا مؤقف بھی آگیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں عام انتخابات مارچ سے پہلے ہوں گے۔ آرمی چیف نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق بعدازاں اس تقریب میں موجود پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت طاہر جاوید نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہوسکتے ہیں لیکن الیکشن رکیں گے نہیں اور ہر صورت مارچ میں عام انتخابات ہوں گے۔

تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستانی نژاد امریکیوں سے معیشت، دہشتگردی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے