سابق چیئرمین پی سی بی

پی سی بی کے سابق چیئرمین فواد عالم کے حق میں بول پڑے

لاہور (پاک صحافت) قومی ٹیم کے بلے باز فواد عالم کی بیٹنگ سے متاثر ہوکر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین خالد محمود بھی ان کے حق میں بولنے پر مجبور ہوگئے، سابق چیئرمین پی سی بی نے  کہا ہے کہ ہ فواد  عالم کے دس برس ضائع ہونے کی مکمل تحقیقات کرواکر پی سی بی کو فواد عالم سے معذرت  کرنی چاہئے۔ خالد محمود کا کہنا ہے کہ  تمام سلیکٹرز بورڈ کے نمائندے ہوتے ہیں۔ فواد عالم کو دس سال تک موقع نہ دینا ان نمائندوں کی کوتاہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں او ٹی چیلنج کپ ٹورنامنٹ کے فائنل پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق سربراہ پی سی بی نے اوپنر شرجیل خان کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملک قیوم کی انکوائری رپورٹ کے تحت جس نے بھی کرپشن کی ہے، اس کو بورڈ میں ٹیم میں کوئی عہدہ نہیں ملنا چاہیے، افسوس کہ ہم نے اس رپورٹ پر پوری طرح عمل نہیں کیا۔ اس طرح اب شرجیل خان کو ٹیم میں لانے کی باتیں ہورہی ہیں، میں اس سوچ کے خلاف ہوں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے مزید  کہا کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابھی سے پی سی بی کو ہرفورم پر آواز بلند کرنی چاہیے، بہتر ہے کہ اس کو کسی اور مقام پر منتقل کردیا جائے، اس کے ساتھ اگر پاکستانی ٹیم کو بھارت میں بھیجنا مجبوری ہے تو پھر کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی گارنٹی آئی سی سی سے لی جائے، حکومت اور کرکٹ بورڈ کی زمہ داری ہے کہ وہ  اس ناطے  کھلاڑیوں کیلئے بروقت انتظامات کرے۔ انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے سیاسی دباؤ میں آکر عہدہ چھوڑا تھا،  ان کا کہنا ہے کہ ہر چیئرمین پر سیاسی دباؤ ہوتا ہے جو مان جائے اس کی مدت بڑھا دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے