چہلم امام حسین

ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں آج چہلم امام حسین بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اس موقع پر مجالس اور جلوس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے تاکہ ان کی اسلام کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کو یاد کیا جاسکے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔

اس موقع پر مجالس عزا بھی منعقد کی جارہی ہے، جن میں علماء کرام اور ذاکرین واقعہ کربلا پر روشنی ڈال رہے ہیں اور حضرت امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج کے دستے اور سول آرمڈ فورسز کے جوانوں کو تعینات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے