بلوچستان

سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین میں دس دس لاکھ روپے امداد تقسیم

خضدار (پاک صحافت) سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین میں حکومت کی جانب سے دس دس لاکھ روپے کی امداد تقسیم کردی گئی ہے جبکہ مزید متاثرین کے لئے کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب سے جاں بحق 238 افراد کے لواحقین میں دس دس لاکھ روپے امداد تقسیم کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب سے جاں بحق 238 افراد کے لواحقین میں دس دس لاکھ تقسیم کردئیے ہیں۔ متاثرین میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 25 ہزارخیمے بھی تقسیم کرچکے ہیں۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ ضلع خضدار کے 10 فراد کے ورثا کو دس دس لاکھ معاوضہ کی رقم ادا کردی گئی ہے، خضدار میں پندرہ ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے بتایا کہ متاثرین کیلئے ضلع میں چالیس میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے