رضا ربانی

مغربی سامراج اور بھارت کا خطے کے پولیس مین بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین سینیٹ و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  رضا ربانی نے بھارت سمیت اسلام دشمن قوتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی سامراج اور بھارت کا خطے کے پولیس مین بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ بھارتی دہشت گردی کے خلاف اقدام فانینشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اور مغربی دارالحکومتوں کا کڑا امتحان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ را کے ایجنٹس طویل عرصے بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کا مستقل ایکسپورٹر ہے، مغربی دارالحکومت نے اسے ہمیشہ نظر انداز کیا ہے۔ رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ لاہور واقعے میں بھارتی دہشت کی مہر لگنا حیران کن نہیں، اب ایف اے ٹی ایف اور مغربی دارالحکومتوں کے لیے امتحان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے کر بھارت کو بلیک لسٹ میں ڈالے گا؟ یا پھر مغربی دارالحکومتوں کا دہرا معیار جاری رہے گا۔ رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ اگر ایف اے ٹی ایف بھارت کیخلاف ایکشن لینے میں ناکام ہوتا ہے، تو یہ ظاہر کرے گا کہ ایف اے ٹی ایف سامراج کے ہاتھ میں کھیلنے والا ایک اور ادارہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے