کامران ٹیسوری

تین دنوں میں جو پاکستان میں ہوا وہ ملک کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ تین دنوں میں جو پاکستان میں ہوا وہ ملک کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے استحکام پاکستان کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستان سے ہیں چاہے کسی بھی مسلک مذہب سے ہوں۔ پاکستان کو کسی فرد واحد کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ ملک چلانے میں سب کا کردار ہے۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان کا کردار سب کے سامنے ہے، اس سے بڑا سانحہ کیا ہوسکتا ہے کہ بانی پاکستان کی ریذیڈنسی جلادی گئی۔ کورکمانڈر ہاؤس لاہور سمیت ایمبولینس، سرکاری املاک جلا دی گئیں۔ سی پیک کے خلاف بیرونی قوتیں برسر پیکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف قرضہ دے نہیں رہا۔ بحیثیت گورنر چاہتا ہوں سیاست سے بالاتر ہو کر پاکستان کا سوچیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے