احسن اقبال

معیشت کو مشکلات کے ریڈ زون سے نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معیشت کو مشکلات کے ریڈ زون سے نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپریل 2014 میں چینی صدر نے پاکستان کا تاریخی دورہ کیا، چینی صدر کے تاریخی دورہ پاکستان کے موقع پر 46 ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے 2013 میں سی پیک معاہدے پر دستخط کیے، سی پیک سے 2013-18 تک 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جب سی پیک پر کام کا آغاز ہوا تو روزانہ اٹھارہ سے بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی، اسی دور میں چینی قیادت نے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے کہا کہ چین کے ساتھ معاہدے کے بعد پاکستان نے توانائی بحران پر قابو پایا، اسی سفر میں پاکستان میں موٹرویز کا جال اور انفراسٹکچر پر تیزی سے کام ہوا، ہم چین کی حکومت کے شکرگزار ہیں اور چین نے آئین برادر کا حق ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کی بدولت تھر کے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کی جارہی ہے، چین میں لیبر لاسٹ بڑھ چکی ہے اس لیے انڈسٹری ریلوکیٹ ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف آئی ایم ایف

وزیراعظم کی آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے