خواجہ سعد رفیق

تبدیلی اور سونامی تباہی لائی اور اب واپس جا رہی ہے۔ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جعلی تبدیلی اور سونامی نے عوام کیلئے تباہی تحفے میں دی ہے اور اب ناکام ہوکر واپس جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو واپس آکر ظالموں کے ہتھے نہیں چڑھنا چاہیے۔ نواز شریف اس وقت وطن واپس آئیں گے جب ن لیگ درخواست کرے گی، جب الیکشن آئیں گے تو وزیراعظم کا امیدوار سامنے آجائے گا۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کو شکست ہوئی، عوام نے آئین اور قانون کو ووٹ دیا۔ سونامی کچھ وقت کے لیے آتی ہے، تبدیلی اور سونامی تباہی لائی اور اب واپس جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ اور ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی، پی ٹی آئی کے اتحادی بھی اب ان پر الزمات لگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے