دانیال عزیز

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما بھی کورونا کا شکار

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما دانیال عزیز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس وقت وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد سیاستدانوں کو کورونا وائرس کی تیسری لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس اس وقت ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور آئے روز کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما دانیال عزیز بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ان کا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا ہے۔ جس کے بعد دانیال عزیز نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی گزشتہ دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اپنی رہائشگاہ میں قرنطینہ میں ہیں۔ جس کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ روز منعقد ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے