آصف زرداری

مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت 35 ہزار روپے کی جائے۔ آصف زرداری کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت 35 ہزار روپے کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت 35 ہزار روپے کی جائے۔ مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ لازمی طور پر 35 ہزار روپے کرنے کا سرکاری سطح پر فیصلہ کیا جائے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ تنخواہ بڑھانے سے مزدوروں و محنت کشوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں گی، حکومت عوام کی مشکلات اور تکالیف کے ازالے کیلئے دور رس اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنا اور ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری اور فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے