خواجہ آصف

عدالت میں جو دراڑیں نظر آرہی ہیں وہ دور ہونی چاہئیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بینچ کا ٹوٹنا نشاندہی کرتا ہے کہ سب ٹھیک نہیں ہے،عدالت میں جو دراڑیں نظر آرہی ہیں وہ دور ہونی چاہئیں، اس موقع پر ایسے اقدامات کی ضرورت ہے کہ سپریم کورٹ متحد نظر آئے۔ تاریخ کے جس موڑ پر عدالت عظمیٰ کھڑی ہے یہاں ان کا رول تاریخ ساز ہوگا، وہ انصاف کے پلڑے برابر رکھے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز یاد دہانی کرا رہی ہیں کہ پلڑے برابر رکھو، سیاست جس نہج پر پہنچ چکی ہے، سپریم کورٹ کو خود کو محفوظ رکھنا چاہیے، عدلیہ اپنے طرز عمل اور فیصلوں سے پہچانی جاتی ہے۔ جب شدید اختلاف رائے یہاں نظر آنا شروع ہو جائے تو یہ اچھا شگون نہیں، پلڑے برابر کرنے کی ڈیمانڈ کہاں سے آتی ہے، کیا ثاقب نثار نے پلڑے برابر رکھے تھے، کیا کھوسہ صاحب نے پلڑے برابر رکھے تھے۔

واضح رہے کہ خواجہ  آصف نے مزید کہا کہ اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر وزیراعظم کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے، کیا یہ پلڑے برابر ہیں، آئین ان پر یہ فرض عائد کرتا ہے کہ پلڑے برابر کریں۔ سیاست سیاستدانوں تک رہنے دیں، جن اداروں کے ہاتھوں میں ترازو ہے وہاں سیاست داخل نہ ہونےدیں۔ انہوں نے کہا کہ پلڑے برابر کرنے کا مطالبہ سیاسی نہیں یہ فرض کی ادائیگی کی یاد دہانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے