مریم نواز شاہد خاقان

مریم نواز کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، پارٹی امور پر تبادلہ خیال

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے آج لاہور میں واقع مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماوں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس موقع پر مریم نواز نے پارٹی کیلئے شاہد خاقان کی خدمات کو سراہا اور حمایت جاری رکھنے کی امید ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی میری اکیلی کی نہیں ہے سب مل کر کام کریں گے، آپ کی بہن ہوں، آپ کی رہنمائی میں ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی پارٹی قیادت سے اختلافات کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں حتی کہ ان کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی بازگشت بھی سنائی دیتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے