اداکارہ سجل علی

میں ابھی تک محبت کے معنی تلاش کررہی ہوں اور میرے پاس آج بھی کوئی جواب نہیں، سجل علی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ میں ابھی تک محبت کے معنی تلاش کررہی ہوں اور میرے پاس آج بھی کوئی جواب نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں نجی میڈیا کی جانب سے سجل علی سے سوال کیا گیا ہے ان کی زندگی میں محبت کا کیا مطلب ہے ؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک محبت کے معنی تلاش کررہی ہوں اور میرے پاس آج بھی کوئی جواب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی نے مزید کہا کہ  میرے پاس محبت بہت سے طریقوں سے آئی ہے لیکن ابھی تک نہیں جانتی کہ یہ کیا ہے، نہیں سوچتی کہ کبھی اس سوال کا جواب تلاش کر پاؤں گی یا نہیں۔ یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سجل علی اور احد رضا میر کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہے، اسی لیے دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کی تصدیق پاکستانی شوبز سے منسلک ایک صحافی آمنہ حیدر نے بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے