مریم نواز

مریم نواز کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج پاکستان اپنے محسن سے محروم ہوگیا ہے جس کا مجھ سمیت ہر پاکستانی کو گہرا دکھ اور رنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے انکی خدمات بہت بڑی ہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ رب العزت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللّہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

دھماکہ

تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے

تربت (پاک صحافت) تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے