حمزہ شہباز

صوبے میں ڈینگی حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث پھیل رہا ہے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پنجاب میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے کیسز پر پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ صوبے میں ڈینگی حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث پھیل رہا ہے ،ڈینگی اسپرے نہ ہونے کے باعث لاروے کو پنپنے کا موقع ملا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے صوبے میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا  بتایا کہ پنجاب میں رواں برس کیسز 18 ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں، صرف لاہور سے 13 ہزار سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ۔ جبکہ حکومت کی نااہلی اتنی ہے کہ ڈینگی میں استعمال ہونے والی بلڈ ٹرانسفیوژن کٹس بھی نایاب ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے 68مریض موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ پیناڈول کی گولی مارکیٹ سے غائب اور دیگر ادویات کی بھی قلت ہے، 10روپے میں ملنے والی دوا اب 30 روپے میں بھی نہیں مل رہی۔ قیامت خیز مہنگائی میں ادویات کی قیمتوں میں بھی 500 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے