مراد علی شاہ

مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزیراعلی سندھ بنائے جانے کا امکان

کراچی (پاک صحافت) مراد علی شاہ کو ایک بار پھر سندھ کا وزیراعلی بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ کو ایک بار پھر سندھ کا وزیراعلی بنائے جانے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ میں آئندہ وزیراعلی کے لیے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو ایک بار پھر سندھ کا وزیراعلی بنایا جائے گا، سندھ بھر سے نومنتخب تمام اراکین سندھ اسمبلی کو کل کراچی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کی قیادت 2 دن میں وزیراعلی کیلئے مراد علی شاہ کے نام کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے