خواجہ سعد رفیق

عمران نیازی کا ایبسولوٹلی ناٹ کا دعوی بھی جھوٹا اور غلط نکلا۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کا ایبسولوٹلی ناٹ کا دعوی بھی جھوٹا اور غلط نکلا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سے لابنگ کیلئے لابیسٹ فرمیں ہائر کرلیں، عمران خان نے دوران جنگ روس جانے کو غلطی مان لیا، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کی چوری پکڑی گئی، عمران خان کتنا چونا لگا ئیںگے اور کب تک؟۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ محض اقتدار کیلئے عمران خان کے جھوٹے بیانیوں اور احمقانہ اقدامات نے ریاست پاکستان کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا، پاکستان سے تعاون کرنے والے ممالک ایک ایک کرکے دور کردیئے، اتحادی حکومت اس ڈیمج کنٹرول کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے