پی ٹی آئی

مراد سعید اور حماد اظہر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

لاہور (پاک صحافت) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مراد سعید اور حماد اظہر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا گیا، عدالت نے جن پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا، ان میں سابق وفاقی وزراء مراد سعید اور حماد اظہر کے علاوہ میاں اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، حافظ فرحت، احمد خان نیازی، زبیر نیازی، حامد رضا، امتیاز محمود اور واثق قیوم عباسی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے تھانہ سرور روڈ میں 2 اور تھانہ ماڈل ٹاون میں ایک مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے