عرفان صدیقی

ن لیگی قائد نواز شریف سرخرو ٹھہرے ہیں۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سرخرو ٹھہرے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے بریت پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سرخرو ٹھہرا ہے۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ 2017ء میں شروع ہونے والے زوال کا باب ان شاءاللہ 8 فروری 2024ء کو بند ہوجائے گا۔ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا باب ان شاءاللہ 8 فروری کو بند ہوجائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام خود پر ٹوٹنے والے عذاب کا دو ٹوک فیصلہ اپنے ووٹ کے ذریعے سنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے