بلاول بھٹو زرداری

عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کا ہر فورم پر مقابلہ کریں گے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کا ہر فورم پر مقابلہ کرتے رہیں گے۔ ملکی معیشت کو تباہ کرنے والے عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے کررہی ہے جبکہ عوام کی اکثریت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ ایک جانب ملک میں غربت کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور دوسری جانب عمران خان بزرگ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن پر بھی ٹیکس لگانا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ اگلے بجٹ میں بزرگ ریٹائرڈ ملازمین سے پنشن پر 10 فیصد ٹیکس وصول کرنے کے عمران خان کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کا ہر فورم پر مقابلہ کرے گی، عمران خان کو آزمانے والوں نے پاکستان کے عوام کو ایک بدترین آزمائش میں مبتلا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے