راجہ پرویز اشرف

مخالفین کو خبر دیدو اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہے، راجہ پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ محالفین کو خبر دیدو اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہے۔ لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آو ایک نئی تاریخ رقم کریں، مہنگائی اور غربت کے ماروں کیساتھ کھڑے ہو جائیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے شاہ عالم چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور جاگتا ہے تو پنجاب جاگتا ہے۔وقت دور نہیں، یقین ہے کہ لاہور والوں کے آگے کوئی نہیں ٹھہر سکتا۔ انہوں نے جلسے سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ  آصف زرداری نے ساری جوانی جیل میں گزار دی مگر جھکے نہیں، ان کا سیاسی وارث 6 مارچ کو ناصر باغ میں آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ  آو ایک نئی تاریخ رقم کریں، مہنگائی اور غربت کے ماروں کیساتھ کھڑے ہو جائیں، محالفین کو خبر دیدو اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ  پیپلز پارٹی اور قیادت کی طرف سے نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے