جے یو آئی

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا۔ ترجمان جے یو آئی

پشاور (پاک صحافت) جے یو آئی ف کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان میں آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کی تردید کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہمارا کوئی امیدوار دستبردار نہیں ہوا ہے اور ابھی تک کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا۔

ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والے قاضی محمود الحسن جے یو آئی کشمیر کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ چند افراد کے متوازی گروپ کا جے یو آئی سے کوئی تعلق نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے