مریم نواز

متنازعہ جج کا خلاف قانون فیصلہ لاڈلے پن کا تازہ شاہکار ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ متنازعہ جج کا خلاف قانون فیصلہ لاڈلے پن کا تازہ شاہکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے آئینی اختیار پر حملہ ہے، گونج ہے کہ تحریک انصاف کے لاڈلے نے پی ٹی آئی کو ریلیف دیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جعلی اور فراڈ انٹرا پارٹی الیکشن کو حلال قرار دے دیا گیا، یہ فیصلہ الیکشن نہیں سلیکشن کی جیت ہے۔ نہ ووٹرز، نہ ووٹرز لسٹیں، نہ الیکشن کمشنر اور نہ الیکشن لڑنے کی اجازت لیکن سب حلال؟ لیول پلئینگ فیلڈ مانگنے والے اپنی جماعت میں کسی کو لیول پلئینگ فیلڈ دینے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھانے کی تاریخ دہرائی گئی ہے، قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے نے اپنی جماعت کا مینڈیٹ بھی چوری کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے