مراد علی شاہ

اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ملک کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومتیں اپنی مدت پوری کریں گی، دو ماہ میں الیکشن ہوں گے، انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ دبئی میں شہباز شریف پر اتفاق کی کوئی بات نہیں ہوئی، اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہی ہوں گے۔ نگران حکومت کیلئے آئین کے مطابق اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کروں گا۔ کچے کے علاقے میں ڈاکووں کے خلاف بھرپور کارروائی جارہی ہے، پولیس اور رینجرز کی قربانیوں سے صوبے میں امن قائم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس سے متعلق ہمارا ہر وفاقی حکومت سے مسئلہ رہا ہے، گیس میں سندھ کو اس کا حق نہیں مل رہا ہے، نوری آباد پاور پلانٹ سے سستی بجلی کراچی کو فراہم کی جاتی ہے، جب سے وہ پلانٹ لگا ہے ایک منٹ کیلئے بھی بند نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے