شہباز شریف

متاثرینِ سیلاب کیلئے امداد کے اعلان پر امریکی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے متاثرین سیلاب کے لیے امداد کے اعلان پر امریکی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب نے بہت بڑی تباہی مچائی ہے۔ یہ سانحہ بہت بڑا ہے جس میں لاکھوں لوگ شدید متاثر ہوئے ہیں۔ عالمی برادری کو بڑھ چڑھ کر پاکستان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اپنے دوستوں کی ضرورت ہے جو دکھی انسانیت کی مدد کریں۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ایف ڈبلیو او کو ٹوٹی سڑکوں کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی بحالی کے کام کی خود نگرانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے