ساجد حسین طوری

اوورسیز پاکستانیوں کی بھلائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، ساجد حسین طوری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی بھلائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ساجد حسین طوری سے چیئرمین نادرا طارق ملک کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں تارکین وطن کو نادرا کی طرف سے درپیش مسائل اور مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں بیرون ملک کے بند کئے گئے سینٹرز دوبارہ بحال کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران چیئرمین نادرا نے مزید کہا کہ ادرا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولیات میں وسعت پیدا کرے گی۔ خیال رہے کہ چیئرمین نادرا طارق ملک نے مسائل کے حل کیلئے ساجد حسین طوری کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے