راجہ پرویز اشرف

پاکستان انڈونیشیا کیساتھ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے انڈونیشیا کے سفیر آدم ملاورمان ٹگیو سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اقتصادی و پارلیمانی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ خوشگوار برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں ترقی پذیر ممالک کے لئے بڑا خطرہ ہیں، پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے