ریلوے

لاہور سے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ٹرین سروس پانچ دن کیلئے معطل

لاہور (پاک صحافت) ریلوے حکام نے لاہور سے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کو شدید بارشوں اور ریلوے ٹریک پر پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے 5 دن کے لیے معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے کہا ہے کہ لاہور سے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینیں 5 روز کیلئے معطل کر دی گئی ہیں۔ ریلوے حکام نے کہا کہ سارے پیسنجرز اپنے قریبی ریزرویشن آفس یا آن لائن ایپ کے زریعے فل ریفنڈ لے سکتے ہیں۔ یہ اقدام مسافروں کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں تمام ڈویژنوں اور ہیڈ کوارٹر سے باہمی مشاورت کے بعد ریلوے منسٹری نے یہ فیصلہ کیا کہ موجودہ بارشوں کی ناگہانی صورتحال کے باعث ریلوے ٹریک پر سیلاب اور پانی نے ریلوے ٹریک کو شدید متاثر کردیا ہے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر مسافر ٹرینوں کا آپریشن حیدرآباد سے خانپور کے درمیان 5 دنوں کیلئے بند کردیا جائے، کارگو ایکسپریس اور فریٹ ٹرینیں چلتی رہیں گی۔ سیلاب کے باعث ML-2 اور ML-3 پہلے ہی بند ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے