خواجہ آصف

جمہوری عمل کا تسلسل آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر ہی ہوسکتا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جمہوری عمل کا تسلسل آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر ہی ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام آنا چاہیے، اگر ملک نے آگے بڑھنا ہے تو یہ ضروری ہے۔ ذاتی خواہشات کی دوڑ میں لگے رہے تو ملک و قوم کی خواہشات پوری نہیں ہوں گی۔ ساری دنیا میں سیاسی گفتگو حرف آخر نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ (ن) لیگی حکومت ان دنوں مخالف پارٹی تحریک انصاف سے مذاکرات کی کوششوں میں مصروف ہے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، یہ وقت ہی بتائے گا کہ مذاکرات کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے