سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نااہلی اور نالائقی کیوجہ سے عوام کی نظروں سے گرچکی ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے عوام کی نظروں سے گرچکی ہے، اب مزید عوام پر ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساڑھے 3 سال میں جھوٹے وعدے اور اعلانات بے نقاب ہو چکے۔ حکومتی کشتی بری طرح سیاسی بھنور میں پھنس چکی قوم ظلم اور ناانصافی پر مزید خاموش نہیں رہے گی۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جب تک پاکستان کے عوام طے نہ کر لیں کہ ہمیں مزید ان سیاسی پنڈتوں کے گھروں کا طواف نہیں کرنا ہے جنہوں نے ہمارے حقوق غضب کیے ہیں۔ شہزادے، شہزادیوں کو کندھوں پر بٹھا کر اقتدار کے منصب پر نہیں پہنچانا ہے جن کی سیاست کے نتیجے میں غریب آدمی کے لیے روزگار، انصاف، عزت کے دروازے بند ہیں اس وقت تک پاکستان کے حالات نہیں سدھریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے