شیری رحمان

شیری رحمان نے صحافیوں کے متعلق اہم سوال اٹھالیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پی پی رہنما شیری رحمان نے وفاقی حکومت سے صحافیوں کے متعلق اہم سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ تباہی سرکار بتائے اسے صحافیوں سے کیا خطرہ ہے؟

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار صحافیوں کے لیے پارلیمان کی پریس گیلری بند کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی پریس گیلری کبھی مارشل لا میں بھی بند نہیں ہوئی۔

رہنما پی پی پی شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کی پریس گیلری جانے پر پابندی کس بنیاد پر لگائی جارہی ہے؟، تباہی سرکار کو صحافیوں سے کیا خطرہ ہے؟۔ پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، پہلے ہی صحافی پارلیمان کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے