قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی مخالفین کیساتھ بھی بات چیت پر تیار ہے۔ قمرزمان کائرہ

لاہور (پاک صحافت) قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے مخالفین کے ساتھ بھی بات چیت کرکے مشترکہ جدوجہد کرنے کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو پی پی نے بنایا تھا جبکہ بعد میں ہمیں نظرانداز کیا گیا اور ہماری مشاورت کے بغیر فیصلہ کئے گئے۔ اب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مستقبل کے بارے میں مولانا فضل الرحمن ہی بتاسکتے ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ آئین کے تحت ملک کے ادارے کام کریں، آئین کے تحت کام کرنے سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔ جمہوریت کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا، پیپلزپارٹی نے آئین بنایا، ہم چاہتے ہیں ملک میں قانون کی بالا دستی ہو، عوام کی زندگی میں بہتری نظام درست کر کے لائی جا سکتی ہے۔ جن کا کام نہیں ہے وہ مداخلت نہیں چھوڑتے تو سب بیکار ہے۔ عدالتوں کو بھی دیکھنا ہوگا سب کچھ سیاستدان درست نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے