مریم اورنگزیب

قوم معاشی بدحالی کی آگ میں اور عمران صاحب سیاسی حسد میں جل رہے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قوم معاشی بدحالی کی آگ میں اور عمران صاحب سیاسی حسد میں جل رہے ہیں، ‎شہبازشریف کے خلاف نئے مقدمات اور نوٹس عمران صاحب کے خوف کی علامت ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ تین سال گزر گئے لیکن نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بے شرم سیاسی انتقام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے حکومت سمیت  وفاقی تحیقاتی ایجنسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا،  ان کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ کا تماشہ شروع ہو گیا، ‎عمران صاحب شہباز شریف کے خلاف مقدمات میں اثرانداز ہونے کی ہر کوشش کر رہے ہیں،‎ حکومت چیف جسٹس سے ان کے اختیار پر سوال کر رہی ہے، عمران صاحب بھول گئے عدلیہ کا کردار انتظامیہ سے الگ ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کاغذ لہرا کر میڈیا ٹرائل کیا جاتا رہا، شہباز شریف کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 2 مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔ عدالت ثبوت مانگتی ہے تو نیب اور ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ بھاگ جاتے ہیں، حکمران اپنی چوری چھپانے کے لئے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا انتظام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے