شہبازشریف سعودی عرب

پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے امت مسلمہ کو متحد کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے پیغام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرنے پر مسلم ورلڈ لیگ کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے سعودی عرب، مسلم ورلڈ لیگ اور شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے اہم عالمی مسلم امہ کے مسائل بالخصوص فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے کردار کو قابل تعریف قرار دیا۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل کے حالیہ دورہ پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے اس مشکل وقت میں سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے