الیکشن کمیشن

قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 33 ارکان کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق ان حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمی الیکشن کیلئے 16 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری کے درمیان جمع کرائے جا سکیں گے اور 9 فروری کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جبکہ 23 فروری کو انتخابات کیلئے نشان الاٹ کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اس ضمنی انتخاب میں کراچی سے قومی اسمبلی کے 9 حلقے شامل ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کروائیں جائیں گے، راولپنڈی کی 5 نشستیں بھی اس شیڈول میں شامل ہیں لاہور اور ملتان کی 2 ،2 نشستیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے