کورونا وائرس

ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی، 24 گھنٹوں میں 2600 سے زائد کیسز رپورٹ، 32 مریض جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر تیزی آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2600 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40564 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2664 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 32 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.5 رہی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13508 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 5200 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 21121 ہے۔ یاد رہے کہ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1275 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 570571 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 261179 ہوگئی ہے جب کہ 4453 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 185468 ہے اور 5753 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19206 اور ہلاکتیں 202 ہوچکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 75725 اور 2153 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 10952 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 320 افراد انتقال کرگئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4960 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 47710 ہے اور اب تک 524 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے