مرتضی سولنگی

قومی اسمبلی میں نعرے بازی اور شور شرابا افسوس ناک تھا۔ مرتضی سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں نعرے بازی اور شور شرابا افسوس ناک تھا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نہ ہونا افسوس ناک ہے، لیکن اس افسوس ناک صورت حال کے ذمہ دار وہ خود ہیں۔ تنقید کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، تنقید کرنے والوں کے دور میں ڈسکہ کی دھند چھائی تھی۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ 180 نشستوں کا الزام لگانے والوں نے 12 پٹیشنز دائر کی ہیں، تنقید کرنے والوں کیلئے تمام فورمز موجود ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے مطابق ہوا ہے۔ خواہش ہے نئی حکومت مسائل سنجیدگی سے لے، مسائل کے حل کیلئے بڑی قیادت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے غیرآئینی طریقے سے اسمبلی کو تحلیل کیا، اجلاس رات کے بجائے دن میں بھی طلب کیا جاسکتا تھا، آج ہونے والے اجلاس کا نوٹی فکیشن کل جاری ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے