منظور وسان

قومی اسمبلی میں عمران خان کی اکثریت نہیں رہی، منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  اور صوبائی مشیر برائے زراعت منظور حسین وسان  کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کی اکثریت نہیں رہی۔ خیال رہے کہ منظور وسان کا وزیر اعظم عمران خان سے متعلق  کہنا ہے کہ عمران خان جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پی پی رہنما منظور حسین وسان نے جاری بیان میں کہا کہ ہر جگہ سے اپوزیشن کے حق میں فیصلے آرہے ہیں، اپنے ہی لوگ عمران خان سے دھوکا کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو عثمان بزدار بھی چھوڑ کر جار ہے ہیں اور سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کے لیے رابطے بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا  کہ عمران نیازی کے ہاتھ میں استعفیٰ دینے کے سوا کوئی اور کارڈ نہیں ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان مستعفی ہونے کا سرپرائز دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے